Thursday 17 July 2014

سورہ اخلاص کاعمل





دو رکعت نماز نفل پڑھیں اس کی ہر رکعت میں 101 بار
 سورہ اخلاص پڑھیں دوران نفل ہاتھ میں تسبیح لے سکتے ہیں لیکن تسبیح صرف نوافل کیلئے ہے فرائض کیلئے نہیں۔ دو نفل پڑھنے کے بعد سجدے میں گرکے گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں پھر سجدے سے اٹھ کے گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں‘ پھر سجدے میں گرکے گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں‘ پھر سجدے سے اٹھ کے گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ اسی طرح گیارہ سجدے کرنے ہیں اور ہر سجدے میں گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھنی ہے اور اٹھ کر بھی گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھنی ہے۔ اس کے بعد گیارہ دفعہ کوئی سا بھی استغفار پڑھنا ہے اس کے بعد گیارہ دفعہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور گیارہ منٹ کم از کم انتہائی زاری کے ساتھ اپنے مقصد کیلئے دعا کرنی ہے۔ کوئی مقصد بھی ہو‘ دنیاوی ہو یا اخروی‘ آسمانی ہو یا زمینی‘ فرد سے ہویا افراد سے‘ ظالم سے ہو یا کافر سے‘ حاکم سے ہو یا محکوم سے‘ آقا سے ہو یا غلام سے‘ گھریلو ہو یا کاروباری ہو‘ دفتر کا ہو یا زمین کا‘ یعنی کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو‘ اگر روزانہ کسی بھی وقت اس عمل کو کریں‘ گھر کے سارے افراد یا گھر کا کوئی ایک فرد اور اگر کوئی صبح و شام کرسکتا ہو تو بہت ہی بہترین ہے اس سے بڑا کوئی مشکل کشائی کا عمل میں نے کہیں کسی کائنات میں نہیں پایا۔

1 comment:

  1. pasand ki shaadi k iye yeh amal kr sakty hain k wahan sy ishta ajaye

    ReplyDelete