Thursday, 17 April 2014

اللہ الصمد اور انمول خزانہ کی کرامات

میں کھاریاں شہر میں لیڈی ہیلتھ ورکر ہوں۔ ایک دفعہ میں کھاریاں کے ساتھ واقع ایک گاﺅں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے گئی۔ ایک خاتون نے مجھے باتوں باتوں میں اپنی زندگی کا ایک سچا واقعہ بتایا جس کی میں نے گاوں میں موجودکئی خواتین سے تصدیق بھی کی ہے۔اس عور ت نے کہا باجی میرا میاں باہر کے ملک میں تھا۔ کمپنی نے میرے میاں کے 12لاکھ روپے دینے تھے کہ جھگڑا ہو گیا۔ انہوں نے میرے میاں کو واپس پاکستان بھیج دیا۔ اس وقت ان کے پاس تقریباً30ہزار روپے تھے جبکہ پچھلے 6ماہ سے انہیں تنخواہ بھی نہیں ملی تھی۔ گھر آئے تو میں نے پچھلے چھ ماہ سے قرضہ لے لے کرکاغذ کالے کیے ہوئے تھے۔ جب میں نے پیسے مانگے تو ناراض ہونے لگے کہ میرے پاس صرف 30ہزار روپے ہیں اور قرضہ تم نے 60ہزار روپے لیا ہے۔ میں کہاں سے دوں۔ جھگڑا اتنا بڑھا کہ بات علیحدگی تک جا پہنچی۔ کسی بزرگ نے مجھے یہ وظیفہ دیا کہ سوا کلو گندم کے ہر دانے پر ”اللّٰہُ الصَّمَدُ“ پڑھیں اور پھر نہر میں گرا دیں۔ آپ یقین جانیے صرف ایک دن دانے پھینکے، دوسرے دن کمپنی والوں نے 12لاکھ کا چیک انہیں بھیج دیا ۔امید تو دور کی بات، کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ پیسے مل جائینگے۔ چونکہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر ہوں لہٰذا گھر کا ہر فرد مجھ پر اعتماد کرتا ہے۔ایک دفعہ ویکسینیٹر ٹیکے لگانے آیا تھا۔ میں ایک گھر میں بچے کو بلانے گئی کہ اس کی ماں بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگوا لے۔ معلوم ہوا کہ ماں تو گھر میں نہیں ہے۔ پوچھنے پر پتہ چلا کہ وہ گھر والوں سے روٹھ کر ہمسائے کے گھر گئی ہے۔ 5دن کی بیٹی تھی اور دوسری ڈیڑھ سال کی۔ گھر میںساس اور اس کا بیٹا بیٹھے تھے۔ میں ہمسائے کے گھر گئی۔ سردی کا موسم تھا۔ وہ عورت اپنی بچیوں کو لے کر لیٹی تھی۔ جہاں وہ عورت گئی تھی، بتاتی چلوں کہ ان کا ایک ہی کمرہ تھا، نہ کچن، نہ باتھ، نہ برآمدہ۔ جب میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگی کہ بچی بیمار تھی۔ میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ میں کسی سے پیسے ادھار لے کر دوائی لائی تو خاوند آکر ناراض ہوا اور بات بڑھتے بڑھتے لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی۔ اب میں نے ادھر نہیں رہنا، اپنے میکے جاﺅں گی۔ گھر والے کہنے لگے کہ ہم نے اس کو کہا تھا کہ ہم تمہیں تمہارے والدین کے گھر چھوڑ آتے ہیں مگر اس نے انکار کر دیا۔ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا پڑھوں اور یہ مان جائے۔ میں نے دل ہی دل میں درود شرویف پڑھ کر خزانہ نمبر 2پڑھا۔ پڑھ کر اس عورت پر پھونکنا شروع کر دیا۔ تقریباً 21بار پڑھا ہو گا اور غیر محسوس طریقے سے 3پھونکیں ماریں۔ آپ یقین جانئے پتا نہیں مجھے کیوں اتنا یقین تھا کہ یہ مان جائے گی۔ میں نے اسے چلنے کو کہا۔ ایک بچی میں نے اٹھائی ایک اس نے اور میں اسے اس کے گھر چھوڑ آئی۔ اس کے خاوند اور ساس کو سمجھایا کہ ابھی کچھ نہیں کہنا۔ کم از کم میری لاج رکھنا بعد میں پتہ چلا کہ اس کے ہمسائے ناراض ہوگئے تھے کہ ہماری بات نہ مانی اور پرائی باجی کی مان لی۔ یہ خود میرا اپنا واقعہ ہے جو میاں بیوی میںانمول خزانہ کی وجہ سے صلح ہوئی۔ اس طرح کا ایک واقعہ میری ایک ساتھی کا ہے۔ اس نے میرے ذریعے ایجنٹ کے پاس اپنے میاں کا کیس جمع کروایا تھا تاکہ وہ بیرون ملک جا سکے۔ مجھ سے تقریباً 20ہزار روپے بھی دلوائے تھے۔ چھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی اس کا کام نہیں بنا۔ میں خود پریشان ہو گئی تھی کہ نہ کام بنے نہ پیسے واپس ملیں۔ میں نے اپنی ساتھی کو درود شریف پڑھنے کا کہا مگر بات بنتی نظر نہ آئی۔ کافی دن سوچ بچار کے بعد میں نے اسے ”اَللّٰہُ الصَّمَدُ“ روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے کو کہا۔ میں خود بھی روزانہ ایک ہزار بار ”اَللّٰہُ الصَّمَدُ“ کا ذکر کررہی تھی۔ یقین جانیے 21دن نہیںگزرے تھے کہ ایجنٹ میرے گھر آکر پیسے واپس کر گیا اور اللہ پاک نے اپنے نام کی برکت سے مجھے رسوائی سے بچا لیا۔
سرت ضیاء، گجرات) 

Wednesday, 16 April 2014

القھار کے زبردست کمالات اور صفات

  
(القھا ر) (زبر دست) (عدد = 306) قھار وہ ذات ہے جو اپنے بڑے بڑے دشمنوں کی کمر، ہمت توڑ دے بلکہ ہر مو جو د اس کے زور کے تا بع اور قبضہ میں عاجز ہو ۔ ( امام غزالی ) جو شخص اللہ تعالیٰ کی قہاریت کا مطلب سمجھ لے گا وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے قہر سے لرزاں ہو گا، اور خوف الہٰی سے مجبور ہو کر اس کی بارگاہ میں لطف و کرم کی التجا کرے گا۔ ( شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)۔ بندے میں قہارت یہ ہے کہ حق مخالف طاغوتی قوتوں کو پاش پاش کر دے۔ با طل پرستوں کے لیے اس کا وجود پیغام مو ت ثابت ہو، زر پرست، جاہ کے طلب ، دنیا کے دلدادہ ، ملک گیری و استعمار پرستی کی ہوس میں چور، اللہ تعالیٰ کی محبت سے دور رہنے والوں کو دنیا میں چین سے نہ بیٹھنے دے ( سوائے شریعت کے مستثنیہ مواقع کے ) علا وہ ازیں اپنے نفس کی خو اہشات پر پورا پورا تسلط حاصل ہو ۔ اس کی کوئی حرکت عقل و نقل کے خلاف نہ ہونے پائے اور ” رضائے مولیٰ از ہمہ اولیٰ “ کا مصداق ہو جائے ۔ ”واللہ المو فق والمعین “ ( حضرت لاہوری) اوراد و ظائف جو کوئی اس اسم پاک کو بہت پڑھتا ہے حق تعالیٰ دنیا کی محبت اس کے دل سے اٹھا دیتا ہے اور خاتمہ اس کا بخیر ہوتا ہے۔ اور حق تعالیٰ اس کے دل میںمحبت و شوق پیدا فرما دیتا ہے ۔ حب دنیا سے نجا ت : ۔ ہر مہم کے لیے اس کو سوبار پڑھے مہم اس کی آسان ہو گی ۔ اگر اس پر مداوت کر ے دنیا کی محبت اس کے دل سے جاتی رہے ۔ برائے مقہوری اعداء: ۔ اگر مقہور ی اعداءکی نیت سے صبح کی سنت و فر ض کے درمیان سو بار پڑھے تو دشمن اس کے مقہور ہوں ۔ ہلا کت اعداء:۔ شرف مریخ میں لو ح بنا کر پا س رکھے تو کوئی اس پر غالب نہ آئے اگر لو ح سامنے رکھ کر خلوت میں اسم پا ک ” یا قھار“ کا ورد کسی ظالم کے لیے کرے تو وہ ہلا ک ہو۔ عمل شرعاً جائز ہو تو کرے۔ حفاظت از شر نفس:۔ مریدوں اور اہل ریاضت کے لیے بہت ضروری ہے۔ نفس ان کا مغلو ب رہتا ہے ۔ شہوت سے حفاظت رہتی ہے۔ برائے دفع سحر : ۔ اگر کوئی شخص سحر کی وجہ سے عورت پر قادر نہ ہو یہ اسم پاک چینی کے بر تن پر لکھ کر اس شخص کو دھوکر پلایا جائے انشاءاللہ سحر دفع ہو گا۔ حل المشکلات :۔ اگر کوئی سخت مہم در پیش ہو تو سات روزے رکھے ، ہر روز ظہر کی نماز پڑھ کر گیارہ ہزار مر تبہ ” یا قھا ر “ پڑھے مگر اول آخر یہ درود شریف اکیس اکیس مر تبہ پڑھے (اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سِرًّا وجَھرً ا۔ اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِی الاَوَّ لِینَ وَلاٰ خِرِینَ فِی المَلُاءِ الاَعَلٰی اِلٰی یومِ الدِّینِ) اور اسم پاک کو پڑھنے کے دوران ہر تسبیح کے ختم پر خیال کرے کہ ایک بجلی نے آسمان سے گر کر دشمن اور اس کی ساری کا ئنا ت کو جلا دیا ہے ۔ انشاءاللہ دشمن جلدی ذلیل ہو گا اور اگر کوئی دشمن مقابل نہیں ہے تو ہر ایک تسبیح کے اختتام پر یہ تصور جمائے کہ آسمان سے آگ نا زل ہوئی اور جس طر ح نمرود کی آگ نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی بیڑیاں اور لو ہے کا طوق جلا دیا تھا اسی طر ح اس آگ نے میری شکل کے بند جلا کر خاک کر دئیے ۔ یہ عمل سات روز جاری رکھے انشاءاللہ سات دن کے اندر اندر وہ مشکل کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو حل ہو جائے گی ۔ چونکہ یہ اسم پاک جلا لی ہے اس لیے اس عمل کے دوران خصوصی احتیا ط کی جائے ۔ پڑھنے والا صرف جو کی روٹی کھائے ۔ ختم پڑھنے والا صغیرہ کبیرہ گنا ہوں سے بچے ، تمباکو نوشی نہ کرے، پیا ز لہسن، مولی وغیرہ کوئی چیزنہ کھائے ورنہ عمل کی رجعت ہو گی ۔ امراض اطفال : ۔ اگر کوئی بچہ شیر خوار نہایت دبلا ہو جیسے اکثر ام الصبیا ن کی وجہ سے بچوں کو سوکھا لگ جا تا ہے تو آدھ کلو سرسوں کا تیل لیکر سامنے رکھا جائے اور قبلہ رو باوضو ہو کر ایک ہزار مر تبہ ” یا قھار“ پڑھ کر تیل پر دم کر دیا جائے ۔ وہ تیل صبح و شام اکیس روز تک بچے کے جسم پر مالش کیا جائے انشاءاللہ بچہ جلد تندر ست ہو جائے گا۔ گھر میں خلل و آسیب کے لیے :۔ اگر کسی گھر میںجن و آسیب کا خلل ہو یا وہاں رہنے سے ڈر لگتا ہو ایک کورے چراغ پر سات جگہ یا قہار لکھ کر تیل سے بھر کر روشن کیا جائے جس گھر میں گیارہ دن تک یہ چراغ روشن ہو گا ۔ انشاءاللہ بفضل خدا اس میں کوئی جن یا سانپ اور مو ذی چیز نہ رہے گی اور وہ مکان تمام آفتوں سے پاک ہوگا۔ البتہ اس گھر میں کوئی تصویر یا مورتی موجود نہ ہونی چاہیے ورنہ بجائے نفع کے نقصان ہو گا۔

صرف دس بار تلاوت اور نیک فرزند ملے

 
المتکبر ﴾بڑائی کر نے والا﴿ (عدد: 662) متکبر وہ ذات ہے جو اپنی ذات کے مقابلہ میں سب کو حقیر سمجھے ۔ عظمت اور بڑائی فقط اپنے نفس کے لیے جا ئز سمجھے۔ دوسروں کو اس نظر سے دیکھے جس طرح بادشاہ اپنے غلاموں کو دیکھا کرتے ہیں اگر یہ حالات سچے طور پر پائے جائیں تو تکبر ایسی ذات کے شایا ن شان ہو گا اور اگر یہ اوصاف نہ پائے جا ئیں اور تکبر پایا جا ئے تو یہ تکبر باطل اور مذموم ہو گا۔(امام غزالیؒ)حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے منبر پرفرمایا اے لو گو! متواضع بنو کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کی اللہ تعالیٰ اس کو سرفراز فرما ئے گا۔ وہ اپنے خیال میں ذلیل ہو لیکن لوگوں کی نظروں میں بہت بڑا ہو گا۔ اور جس نے تکبر کیا اللہ تعالیٰ اسے ذلیل کر دے گا۔ وہ لو گو ں کی نظر وں میں ذلیل اور اپنے خیال میں بڑا ہو گا یہاں تک کہ وہ لو گو ں کے ہا ں کُتے اور خنزیر سے بھی زیادہ ذلیل ہو گا۔ (رواہ البیہقی)ایک حدیث قدسی میں ارشاد فرمایا:۔ ” بڑائی میرا تہبند اور عظمت میری چادر ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی عظمت ، اس کا جلال اس کا رتبہ اور اس کی صحےح معنی میں قدر اورعزت کوپہچا ن لے گا وہ خو د بخود عاجزی و انکساری اختیار کرے گا۔ “انسان کو چاہیے کہ اپنی اصل کو نہ بھولے اور عاجزی وانکساری اختیار کرے کیوں کہ تکبر صرف اللہ تعالیٰ ہی کو زیب دیتا ہے۔ اورادووظائف فرزند صالح کا حصول جو شخص بیو ی کے پاس جاتے وقت اس اسم پاک ”یا متکبر “ کی دس بار تلا وت کر ے گا اللہ تعالیٰ اسے نیک فرزند عطا فرمائے گا۔ حصول شرف و عزت جو شخص اس اسم پاک کی کثرت کر ے گا انشاءاللہ اسے عزت و جاہ حاصل ہو گی۔ اس کا ذاکر خلقت سے الگ یکسوئی کی تلا ش میں ہو گا دنیاوی ہنگاموں سے متنفر ہو گا۔ دینی مجا لس میں فرحت محسوس کرے گا۔ سر کشو ں کی ذلت شیخ مغر بی رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے یہ ذکر صالحین اور عابدین کے اذکار سے ہے اس اسم پاک کے ذاکر میں تہذیب و شائستگی پیدا ہو تی ہے اور عوام و خواص کی نظروں میں صاحب عزت ہوتا ہے۔ اور اس کے سامنے سر کش ذلیل و سر نگوں ہوتے ہیں۔ بدخوابی سے حفاظت جس شخص کو بد خوابی یا سوتے میں ڈر لگتا ہو سونے سے پہلے اکیس دفعہ اس اسم مبارک ” یا متکبر “کو پڑھ کر خا مو ش ہو کر سو جا ئے انشاءاللہ کبھی بد خوابی نہ ہو گی۔ ہر برائی سے تحفظ اگر کو ئی شخص اس اسم پا ک کو499 دفعہ یا662 دفعہ جمعہ کے روز مکا ن کی دیوار پر لکھے تو اللہ تعالیٰ اس مکان یا شہر یا باغ کو ہربرائی سے محفوظ رکھے ۔ اور جو اس شر ف مریخ میں لکھ کر پاس رکھے گا سر کش اس کے سا منے ذلیل ہو گا۔

Tuesday, 15 April 2014

اولاد ایسی نیک ہو کہ دنیا مثال دے

  اولاد ایسی نیک ہو کہ دنیا مثال دے  
سورۂ فرقان کی آیت ہے جو درج ذیل ہے۔ میری ایک ملنے والی خاتون ہیں دونوں میاں بیوی کی نا بنی لیکن طلاق نہ ہوئی‘ بندہ علیحدہ رہنا شروع ہوگیا بیوی علیحدہ رہنا شروع ہوگی‘ان کا ایک ہی بیٹا تھا جب وہ اپنے ماں باپ کے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کے بھائیوں کے بیٹے بہت عیاش ہیں وہ بہت پریشان ہوئی کہ وہ اپنے بچے کی پرورش کیسے کرے گی۔
اس نے کسی سے پوچھا تو انہوں نے اس کوکہا کہ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا ﴿فرقان۷۴﴾کی تسبیح صبح و شام ایک دفعہ پڑھیں۔ تمہارا بچہ اتنا نیک اور اچھا ہوگاکہ دنیا تمہاری مثال دے گی۔انہوں نے یہ تسبیح صبح و شام پڑھنی شروع کردی۔ اس نے بتایا کہ میں نے یہ عمل جس جس کو بھی بتایا ان کے بچے بھی اتنے ہی نیک ہوئے۔ اس بچے کا نام احسن ہے۔
وہ بچہ میرے بیٹے کو پڑھانے کیلئے آیا۔ وہ اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے اس بچے نے بی ایس سی میں قرآن حفظ کیا ہے عالم فاضل عربی کا کوئی کورس کیا ہوا ہے۔ تین ایم اے کیے ہیں۔ حدیث کا کورس کیا ہے۔ سی ایس ایس کے پیپر دے رہا تھا۔
اسی دن اس نے ہمارے گھر سے نیٹ پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپلائی کیا اور صرف تیس ہزار لگا اور وہ باہر چلا گیا۔ اس وقت اس یونیورسٹی میں پڑھا رہا اور اس وقت اتنا بہترین سیٹ ہے کہ آپ گمان نہیں کرسکتے۔ اس نے مجھے بہن کہا تو میرے گھر اکیلا نہیں آتا پہلے ماں کو لے کر آتا اب ماں فوت ہوگئی ہے تو بیوی کو لے کر آتا ہے۔ میں اب اپنے بچوں کیلئے بھی یہی پڑھتی ہوں۔مجھے جب احسن کی والدہ نے یہ عمل بتایا تھا تو میرا بیٹا پانچویں میں پڑھتا تھا میرے سسرال والے زمیندار ہیں ۔ ایک دن میرے بیٹے نے باپ سے کہا کہ بابا مجھے دبئی کی سیر کروا کر لائیں‘ میرے دوستو نے تو ساری دنیا دیکھی ہوئی ہے۔ میں نے دبئی بھی نہیں دیکھا ہوا۔
میرے شوہر لے گئے ان سب کو دبئی… وہاں میری ساری بیٹیوں اور بیٹوں نے کہا کہ ہم نے فائیوسٹار ہوٹل میں رہنا ہے۔ ہمیں ایک روپے کی شاپنگ بھی نہ کروائیں ہم نے فائیوسٹار میں رہنا ہے۔پھر میں نے دیکھا کہ میری بیٹیاں بھی ہر بات پر مائنڈ کرتی ہیں۔ اماں… بابا نے ہمیں کلٹس کیوں لے کر دی۔ انہوں نے باپ کو کہا کہ ہم نے نہیںکلٹس پر جانا۔ باپ نے اپنی گاڑی دیدی۔ مجھے اس بات پر بڑا غصہ آیا۔ 
ان کیلئے اب میں ایک تسبیح پڑھتی ہوں ربنا ہب لنا… والی آیت جو اوپر مکمل دی ہے۔ پوری توجہ اور دل سے میں پڑھتی ہوں۔ یقین کریںجب سے میں نے پڑھا میری بڑی بیٹی جو کنیئرڈ کالج میں پڑھتی ہے اب سوزوکی میں بھی کالج چلی جاتی ہے۔ اب کہتی ہے کہ اماں ڈرائیور کو بڑا چکر پڑتا ہے فیول کا بھی خرچہ پڑتا ہے آپ میری وین لگوا دیں۔یعنی جو پہلے کہتے تھے ہم نے چھوٹی گاڑی میں نہیں جانا اب وین پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ اب جب میرا بیٹا پیپر دینے جاتا ہے تو میرا پیر چومتا ہے جب تک وہ میرے پیر نہیں چومتااس کو چین نہیں آتا اور باپ کے ہاتھ بھی چومتا ہے۔ میں نے یہ وظیفہ اپنے بچوں پر آزما لیا ہے اس سے بڑی اور کیا بات ہے۔یہ اتنی اعلیٰ آیت ہے کہ آپ اس آیت پر اپنے اور مشاہدات کریں نافرمان بچوں پر آزمائیں ۔ کیونکہ آج کل کا یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لوگوںکے بچے آج کل بڑے اوقات سے باہر ہیں۔
گندے اثرات سے نجات:میر ی ایک رشتہ دار ہیں ان کی بچی خوش شکل ہے‘ بچی پر گندے اثرات ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا اب کیا کریں؟ میں نے انہیںدو آیتیں بتائی ہیں سورت مومنون کی آیت 98-97 ۔ان آیات کو صبح و شام پڑھ کر پانی پر دم کرکے یہ پانی بچی کو پلانا ہے اور کہا انشاء اللہ پانچ دن میں آپ کی بچی ٹھیک ہوگی۔ اور یہی ہوا کہ پورے پانچویں دن کے بعد اس کا بخار اتر گیا۔ 
نشے سے نجات: رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ وَ اَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ ﴿المومنون 97تا98﴾یہی آیتیں نشہ چھڑوانے والی ہیں کوئی بندہ کتنا ہی نشے کا عادی ہے اس پر سات دفعہ پڑھ کر پھونک ماردیں انشاء اللہ اس کے نشے کی عادت چھوٹ جائے گی۔ جب عمل کریں تو نشئی کو مت بتائیں کیونکہ نشئی بُرا مناتےہیں کہ ان پر دم درود کیا جارہا ہے‘ کئی ماں باپ کے بچے آج کل بچپن میں ہی عاشقی معشوقی میں پڑ جاتے ہیں یہ عمل اس کیلئے بھی بڑا زبردست ہے۔ آپ یہ عمل پڑھ کر پانی پر پھونک کر جس میں سے سارے گھر والے پانی پیتے ہیں اس میں ڈال دیں۔ ہر نماز کے بعد سات دفعہ۔ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ بے شک کوئی سا بھی درود شریف ہو۔
انشاء اللہ شرطیہ بیٹا:ہمارے گھر میرے بچوں کو ایک عالم قاری صاحب پڑھانے آتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ سورۂ مزمل‘ مدثر‘ مریم‘ یہ آپ نے صبح کی نماز ٹائم پر پڑھنی ہے یہ نہیں جب ٹائم ملا پڑھ لی۔ ٹائم پر نماز پڑھ کر تینوں سورتیں پڑھنی ہیں اور پانی پر پھونک کر پی لیں اور پورے نو مہینے پڑھنی ہے۔اور عصر کے بعد سورۂ محمد۔ انہوں نے کہا کہ گارنٹی ہے کہ اگر آپ سے یہ نہ چھوٹی تو آپ کا بیٹا ہوگا۔ 
خطیب صاحب نے کہا میں نے یہ بارہ لوگوں کو بتایا ہے اور اللہ نے سب کو بیٹا ہی دیا ہے۔ آپ بھی یہ پڑھیں۔
میں نے یہ پڑھنا شروع کردیا۔ پورے نومہینے میں نے یہ عمل کیا اور مجھے اللہ نے بیٹا بھی دیا ہے اور بیٹی بھی دی ہے۔ اس کے بعد یہ سورۂ مزمل‘ مدثر‘ اور مریم میں نے جس کو بھی بتائی ہے اللہ نے سب کوبیٹا دیا ہے۔ لوگ پڑھتے نہیں ہیں جنہوں نے بھی پڑھا ہے اللہ نے ان کو بیٹا ضرور دیا ہے۔ ابھی حال ہی میں میری ایک دوست ہیںاس کو بھی میں نے یہ تینوں سورتیں بتائیں‘ اس کو بھی اللہ نے بیٹا دیا اور اس نے بھی محمد نام رکھا ہے۔ آپ نام محمد سوچ لیں تو آپ کا بیٹا پکا۔(انشاء اللہ)
جھوٹے الزام سے نجات: دو نفل حاجت کے پڑھ لیں جس وقت آپ اشراق کی نماز پڑھتے ہیں اور ساتھ آپ دعا کریں۔ بس دو نفل گیارہ دن پڑھیں اور کچھ نہیں پڑھنا اور دعا کرنی ہے۔
زبان بندی کیلئے: زبان بندی کیلئے صُمٌّۢ بُکْمٌ عُمْیٌ فَہُمْ لَایَتَکَلَّمُوْن حکیم صاحب یہ وظیفہ میرا بہت آزمودہ ہے… اس کو میں کم از کم سو بندوں پر آزما چکی ہوں۔کوئی بندہ کسی بھی مسئلے میں آپ کے خلاف بول رہا ہے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔یہ اکتالیس دفعہ ایک بار ایک بندے کیلئے پڑھنی ہے کوئی بھی بندہ آپ کے خلاف زبان استعمال کررہا ہے صرف ایک دن اکتالیس دفعہ پڑھ کر اس بندے کا تصورکرکے اس کی طرف پھونک ماردیں۔ اس کے بعد وہ بندہ زندگی میں آپ کے خلاف بول نہیں سکتا۔ ایسا اس کو چپ کا روزہ لگتا ہے کہ بس۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔لیکن یہ عمل ناجائز اور بلاوجہ نہیں کرنا چاہیے۔
دس گیارہ پر تو میں نے خود آزمایا ہے۔ اپنی کزنز اور دوسرے رشتے داروں کو‘ بلکہ ہمارے ایک بزرگ ہیں ‘ہومیو پیتھک ڈاکٹرہیں خود بھی بڑی آیتیں بتاتے ہیں ان کو بھی بتایا۔ ایک دن کہنے لگے کہ باجی یہ جو سامنے والا دکاندار ہے آج کل اتنی باتیں کررہا ہے میرے خلاف کہ میں اس سے بڑا تنگ ہوں۔ میں نے ان سے کہا ڈاکٹر صاحب آپ خود بڑے پڑھے لکھے آدمی ہیں آپ یہ بھی پڑھ کے دیکھ لیں۔ اس ڈاکٹر نے مجھے خود فون کیا کہ باجی وہ تو ایسے چپ ہوا کہ بس… اس کے بعد میں نے کافی لوگوں کو بتایا بھی اور پڑھا بھی اور سب پر ہی اثر ہوا ہے اور یہ بڑی چھوٹی سی چیز ہے کوئی اتنی خاص چیز بھی نہیں ہے۔
ہڈیوں کے درد کا علاج:یہ نسخہ میں نے تازہ تازہ اپنی والدہ پر آزمایا ہے۔ میری والدہ کو گھٹنوں کی درد تھی یہ عمل میں نے کسی رسالہ میں پڑھا تھا۔2نفل کے بعد3 مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھیں۔ میری امی کہتی ہیں کہ تم نے مجھے کوئی جادو کی چیز بتا دی ہے۔ کہتی ہیں کہ میں بیٹھ کر نماز پڑھتی ہوں اور یہ سورۂ پڑھ کر اپنے گھٹنوں پر ہاتھ پھیرلیتی ہوں۔ میری درد میںتو زمین و آسمان کا فرق پڑگیا ہے۔اب کہتی ہیں کہ میں بڑے آرام سے اٹھ بیٹھ لیتی ہوں۔
خوف دور کرنے کی دعا: میرا ذاتی تجربہ ہے مجھے بچپن سے جن اور بھوتوں سے بڑا ڈرلگتا ہے میں چھت پر نہیں جاتی تھی۔ لیکن اب میں یہ آیت کریمہ پڑھتی ہوں اور آرام سے سیڑھیاں چڑھ کے چھت پر چلی جاتی ہوں۔ نہیں تو جب تک میں نوکر یا بچہ ساتھ نہیں لیتی تھی سیڑھیاں نہیں چڑھتی تھی اب میں یہ پڑھتی ہوں اور اکیلی ہی اوپر چلی جاتی ہوں۔

Monday, 14 April 2014

بسم اللہ کا خاص عمل


بسم اللہ کا خاص عمل

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 786 مرتبہ اول و آخر طاق اعداد میں درود شریف (بعد نماز عشاء یا کسی اور وقت مقررہ پر) سات دن پڑھ کرکسی بھی جائز مقصد کیلئے دعا کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ دعا قبول ہوگی۔ (باوضو ہونا عملیات کے آداب میں سے ہے)
جو استخارہ کرتا ہے وہ ناکام نہیں ہوتا جو مشورہ کرتا ہے وہ نادم نہیں ہوتا اور جو معاملات میں متوسط چال 
چلتا ہے وہ محتاج و فقیر نہیں ہوتا۔ (طبرانی)

نوکری کیلئے خاص عمل
سورۂ والضحیٰ میں 9 ک ہیں۔ 9 دن ہر ک پر 9 دفعہ یَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ 9 دن میں کام نہ ہو تو 18 دن کرلیں۔ 18 دن میں کام نہ ہو تو 27 دن کرلیں انشاء اللہ نوکری مل جائے گی۔
 
گارنٹی شدہ عمل کریں اور ہر پریشانی سے بچیں
درخت میں برکت و حفاظت کیلئے ربیع کے مہینے میں جو پہلی بارش ہوگی اس کے پانی کو کسی نئے روغنی یا شیشے کے برتن میںلیکر سورۂ قٓ کی ابتدائی11 آیات (پ 26) سات پرچوں پر زعفران وگلاب سے لکھ کر طلوع صبح صادق کے وقت اس پانی سے دھوکر اور دھوتے وقت بھی آیات کو سات مرتبہ پڑھ کر رات کیوقت جس درخت کی جڑ میں یا جس کھیت کے وسط میں وہ پانی چھڑکیں یا جو دانہ اس پانی میں تر کرکے بودیں خوب نشوونما ہو گی اور سب آفات سے محفوظ رہے گا۔ اس کے علاوہ آب باراں سے ان آیات کو دھو کر پینے سے قوت آئے گی اور درد شکم رفع ہوگا۔

سورۂ رحمن سے درد چشم کو آرام
حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص سورۂ رحمن کو پڑھتا ہے گویا وہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں کا شکر کرتا ہے اور درد چشم میں پڑھ کر دم کریں تو اللہ تعالیٰ شفاء بخشتے ہیں اور مریض طحال پر دم کریں تو صحت ہوجائے گی۔ اگر کوئی گیارہ گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھے تو اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ سورۂ رحمن کی آیت  یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْالَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ﴿ۚرحمن۳۳﴾ اگر کتا بھونکتا ہو تو اس پر پڑھ کر پھونکنے سے وہ کتا بھونکنے سے خاموش ہوجائے گا۔ اگر اس آیت کو لکھ کر آشوب چشم والا اپنی آنکھوں پر باندھے گا تو آنکھیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ لکھ کر دھو کر پینے سے طحال دفع ہوجائے گا۔
دیوار پر لکھ کر لگانے سے سانپ بچھو دفع ہو جائیں گے۔

رزق کی فراوانی
تبع تابعین میں بعض صالحین نے حصول غنا کیلئے سورۂ واقعہ کا عمل اس طرح لکھا ہے کہ شب جمعہ سے شروع کریں اور 90 روز تک بلاناغہ ہر نماز کے بعد اکیس‘ اکتالیس یا ایک سو ایک مرتبہ اول و آخر درود شریف کیساتھ پڑھیں‘ انشاء اللہ رزق کے غیب سے دروازے کھل جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی جس مقصد کیلئے پڑھے گا وہ مطلب انشاء اللہ ضرور پورا ہوگا۔ اگر حاملہ عورت یہ سورۂ لکھ کر تعویذ باندھ لے تو بچہ باآسانی پیدا ہوگا۔
باوضو صبح و شام پڑھنے سے گرسنگی و تشنگی دور ہوگی۔ ایک مجلس میں اکتالیس بار پڑھنے سے ہر حاجت پوری ہوتی ہے اور بالخصوص جو حاجت رزق کے متعلق ہو ضرور پوری ہوتی ہے۔ انشاء اللہ۔ حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص اس سورۂ کو رات کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے وہ کبھی بھوکا نہ رہے گا۔

ہر حاجت پوری ہو
اپنے مقصد کیلئے چار رکعت نماز پڑھیں ۔ طریقہ نماز: چار رکعت دو دو کرکے پڑھیں اور ہر مرتبہ سورۂ فاتحہ کے بعدسورۂ آل عمران کی پہلی دس آیتیں اور سورۂ حشر کی آخری چار آیات تلاوت کرنی ہیں۔ ایک شخص کے کان میں کلنی جس کو بعض لوگ چچڑی بھی کہتے ہیں‘گھس گئی تھی اور وہ بہت پریشان تھے کہ اب کیا کیا جائے۔ اس نے تھوڑا سا زمزم لیکر اس پرشروع کی دس آیتیں سورۂ آل عمران اورسورۂ حشر کی آخری چار آیتیں پڑھ کر اس پر دم کرکے پی لیا۔ پانی کا پیٹ میں اترنا تھا کہ وہ کلنی کان سے نکل آئی۔
سورۂ حشر کی آیت21تا24 تک  سفیدپلیٹ پر لکھ کرآب باراں سے دھو کر پینے سے ذکاوت اور فطانت بہت زیادہ ہوجاتی ہے اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا درد ہو کسی بھی عضو میں ہو باوضو اس کے پڑھنے سے دفع ہوجاتاہے۔

Thursday, 10 April 2014

Chori Ka Ilzaam چوری کا جھوٹا الزام



 

ایک دفعہ مجھے فون آیا کہ آپ تھانے آئیں کہ آپ پر چوری کا الزام ہے کہ آ پ نے کمپیو ٹر چوری کیا ہے ۔ اتفا ق کی بات ہے کہ میرے ساتھ رہنے والا لڑکا اپنے گھر منڈی بہا ئو الدین گیا تھا اور تھانے والوں نے مجھے ڈرا یا دھمکا یا۔ آخر صبح حلف کا وقت رکھ دیا گیا۔ میں نے گھر میں نہیں بتا یا بلکہ ساری رات رو رو کر
حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُo (سورئہ آل عمران آیت نمبر 173) او ر  ’’ رَبِّ اَنِّیْ مَغْلُوْ بٌ فَا نْتَصِرْo (سورئہ القمرآیت نمبر10)
خو ب  پڑھا ۔ صبح خوف اور پریشانی خود بخود دور ہو گئی۔ کچھ دنو ں کے بعد کمپیو ٹر مل گیا اورتھانے والوں نے  مجھ سے معذرت کی ۔

Thursday, 19 December 2013

CREATE LOVE BETWEEN HUSBAND AND WIFE


If your partner doesn’t love you for any reason and you want him /her to love you, do this wazifa. This is only for husband and wife. And no one else.
Darood/Salavat 11 times
Surah Yusuf 1 time
Darood/Salavat 11 times
After reading the above (blow) do a dam on something sweet or on water. And make him/her to eat it or drink it. The sweet must be cold not hot.With in few days he/she will love you.
Please do it for one week minimum or until you see he/she has improved enough.