Sunday, 14 April 2013

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

 خطرناک جانوروں سے حفاظت
اگر کوئی شخص کسی ایسے خطر نا ک جنگل میں رستہ چلا جا تا ہو کہ جہا ں درندوں کا خوف ہو، اس آیت شریف کو پڑھے انشا ءاللہ کسی طرح کا خوف نہ رہے گا۔ اور نہ کوئی درندہ حملہ کرے گا بسم اللہ الرحمن الرحیم لَہ‘ مُعَقِّبَات مِّنم بَینِ یَدَیہِ وَ مِن خَلفِہ یَحفَظُو نَہ‘مِن اَمرِاللّٰہِ ط (سورة الرعدآیت نمبر11 )

ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہنے کے لیے

اگر کسی مو قعہ پر بجلی کی کڑک اور چمک زیا دہ ہو اس مو قع پر یُسَبِّحُ الرَّعدُ بِحَمدِہ وَالمَلَا ئِکَةُ مِن خِیفَتِہ آیت اور سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیم (سورة الرعدآیت نمبر13) تسبیح کا پڑھنا نہا یت مفید اور ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہنے کے لیے مجرب عمل ہے ۔

بچہ کو ام الصبیان (مرگی) سے محفوظ رکھتا ہے

جس دن بچہ پیدا ہو مشک سے لکھ کر اس آیت کو گلے میں بچہ کے ڈالنا اُم الصبیا ن(مرگی) سے محفوظ رکھتا ہے آیت یہ ہے وَخَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیدٍo مِن وَّرَآ ئِہ جَھَنَّمُ وَ یُسقٰی مِن مَّآئٍ صَدِیدo یَتَجَرَّعُہ‘ وَلَا یَکَادُ یُسِیغُہ‘ وَیَا تِیہِ المَوتُ مِن کُلِّ مَکَانٍ وَّمَا ھُوَ بِمَیِّتٍ ط وَ مِن وَّرَا ٓ ئِہ عَذَاب غَلِیظo (سورة ابراہیم آیت نمبر 15 تا17 )تجربہ سے نہایت مفید ثابت ہوا ہے

درخت پر پھل نہ لگتا ہو

اگر کسی درخت میں پھل نہ آتا ہو یا کچھ کم پھل آتا ہو۔ کسی کا غذ پر لکھ کر اس درخت پر پھول کے شروع ہونے سے پہلے لٹکا یا جائے انشاءاللہ پھل بہت آئے گا۔ آیت یہ ہے ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلاً کَلِمَةً طَیِّبَةً کَشَجَرَ ةٍ طَیِّبَةٍ اَصلُھَا ثَابِت وَّ فَر عُھَا فِی السَّمَآ ئِ o تُوتِی اُکُلَھَا کُلَّ حِینٍ بِاِذنِ رَبِّھَا (سورة ابراہیم آیت نمبر 24 تا25 )

ہر قسم کی گھبراہٹ کے لیے

ہر قسم کی گھبراہٹ اور دل کی اضطرا بی کے مو قع پر اَ لَا بِذِکرِ اللّٰہِ تَطمَئِنُّ القُلوبُ
(سورة الرعد آیت نمبر 28 ) کا پڑھنا نہا یت مفید اور مجر ب ہے۔
فائدہ : سورئہ رعد کا ایک مر تبہ روز پڑھنا اور ہمیشہ اس عمل کا کر نا بالخاصیت خدا کی محبت دل میں پیدا کر تا ہے۔ عمل مجر ب ہے۔

خاوند سے محبت
اگر کسی شخص کو دینا دار برا کہتے ہو ں یا عورت کو اس کا خاوند یا ساس یا سسر وغیر ہ براکہتے ہو ں اور طعنے دیتے ہو ں تو وہ ایک سو سات مر تبہ ان دو نو ں آیتو ں کو ایک مجلس میں صبح کی نما زکے بعد اکیس روز تک(سورة الحجر آیت نمبر65 تا66 ) پڑھے۔
لَا یَلتَفِت مِنکُم اَحَد وَّامضُواحَیثُ تُو مَرُونَ o وَقَضَینَآ اِلَیہِ ذٰلِکَ الاَمرَ اَنَّ دَابِرَھٰٓوُ لآ ئِ مَقطُو ع مُّصبِحِینَo یہ آیت جلا لی ہے۔ احتیا ط شرط ہے سخت ضرورت کے وقت عمل میں لا نا چاہیے تھوڑی سی با ت میں اس عمل کو کرنا منا سب نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment