Wednesday, 17 July 2013

Wazifa for Strong Memory in Urdu

AoA friends ap kay liye aik bohat he acha wazifa share kar raha ho khas tor pay students kay liye is se larkay aur larkiyan sab faida utha saktay hain. Aamtor pay students ko course work ya sabk yad nehi hota aur unki memory itni strong nehi hoti kay wo sara school ka sabq yad kar lain aur achay number le sakain. Student hard worker honay kay bawajood achay marks nehi le pata exams mein aur grades kam anay ki waja se sharmidngi uthani parti hai.

Ye wazifa ap parhen InshaAllah apka hafiza bohat acha ho jae ga aur apko sabk yad karnay main muskil aur dikat nai hogi.


Name:  strong memory urdu wazifa.jpg
Views: 1301
Size:  44.1 KB

This wazifa is for those boys and girls who can not memorize their lessons easily and do not score good grades in exams. Recite this wazifa will improve your memory.

Tuesday, 16 July 2013

Wazifa for any Hajat

This wazifa works like fire for any Hajat. No matter what your Hajat is, it will happen.

Darood/Salavat 11 times


Everyday “Allahus Samad” 1000 times……it is the second Ayet of Surah Ikhlas.


Darood/Salavat 11 times


Send the savab/hasana to the Prophet (Sallal laho alaihe wa aale hi wasallam) and do a dua for your Hajat.


Condition is that your clothes and time must be same everyday.


As always remember 5 times salah/namaz is compulsory for this wazifa and all wazifas.


Do not wash the clothes or use them for anything else. Every day after the wazifa keep them safe to use the next day.


Do it until your Hajat is given. The whole wazifa takes less than 10 minutes. Inshallah it will happen within a week.

Wednesday, 22 May 2013

شیخ ابوالفضل قتلی کے روحانی وظائف

بخار سے یقینی نجات
 
اگر کسی کو بخار نے پکڑلیا اور بخار نہ جاتا ہو تو فجر کی نماز کے بعد باوضو پیپل کے پتے پر یہ آیت لکھے اور مریض کو وہ پتہ چٹا دے جب تک بخار نہ جائے روزانہ لکھ کر ایک پتہ چٹاتا رہے چند دن عمل کرنے سے انشاءاللہ بخار چلا جائیگا۔ وہ آیت یہ ہے:
یَانَارُ کُونِی بَردًا وَّسَلٰمًا عَلٰی اِبرَاھِیمَ (انبیاء69)

پیدائش میں آسانی کیلئے

 
بچہ کی باآسانی پیدائش کیلئے اس آیت کو باوضو لکھے اور پاک کپڑے میں لپیٹ کرعورت کی ران پر باندھ دے انشاءاللہ تعالیٰ بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا۔ بچہ پیدا ہوتے ہی کپڑا فوراً کھول دے ورنہ آنتیں باہر آجائیں گی۔ لہٰذا کسی محتاط کو یہ تعویذ دے جو احتیاط سے استعمال کرے استعمال شدہ تعویذ کو کسی پاک جگہ دفن کردے یا پتھریا اینٹ کے ساتھ باندھ کر کنویں یا نہر یا دریا یا سمندر یا چشمے یا جھیل میں ڈال دے تاکہ آیت کی بے حرمتی نہ ہو۔ وہ آیت یہ ہے:
وَاٰیَة لَّھُمُ اللَّیلُ نَسلَخُ مِنہُ النَّھَارَ فَاِذَا ھُم مُّظلِمُونَ o وَالشَّمسُ تَجرِی لِمُستَقَرٍّ لَّھَاط ذٰلِکَ تَقدِیرُ العَزِیزِ العَلِیمِo (یٰسین 38)

حاسدوں کے شر سے نجات

 
جس شخص کے بلاوجہ دشمن پیدا ہوگئے ہوں یا لوگ حسد اور بغض کی وجہ سے دشمنی کرتے ہوں تو ان آیات کو باوضو ایک پاک کاغذ پر لکھے اور موم جامہ کرکے باندھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ دشمن کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اسی طرح اگر ان آیات کو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو چینی کی پلیٹ (جو بغیر پھول کے سادہ ہو) پر لکھے گا اور اس کو پاک پانی سے دھوکر تین دن برابر نہار منہ (ناشتہ اور چائے سے قبل)پیے گا تو اس کی برکت سے ہر قسم کے وسوسوں اور برے اور ڈراونے خوابوں سے حفاظت رہے گی اور نماز پڑھنے کے دوران جو وسوسے آتے ہیں بند ہوجائیں گے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ذہن کا تمام بوجھ اتر جائے گا اور طبیعت ہشاش بشاش ہوجائے گی۔ وہ آیات یہ ہیں:
وَاذکُرُوا نِِعمَةَ اللّٰہِ عَلَیکُم وَمِیثَاقَہُ الَّذِی وَاثَقَکُم بِہ اِذ قُلتُم سَمِعنَا وَاَطَعنَا ز وَاتَّقُوا اللّٰہَ ط اِنَّ اللّٰہَ عَلِیمم بِذَاتِ الصُّدُورِo یَااَ یُّھَا الَّذِینَ اٰمَنُو ا کُونُوا قَوّٰمِینَ لِلّٰہِ شُھَدَآئَ بِالقِسطِ ط وَ لَا یَجرِ مَنَّکُم شَنَاٰنُ قَومٍ عَلٰی اَلَّا تَعدِلُواط اِعدِ لُوا ھُوَ اَقرَبُ للِتَّقویٰ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ط اِنَّ اللّٰہَ خَبِیرم بِمَا تَعمَلُونَ o(مائدہ 7,8)

باعزت رشتوں کیلئے

 
اگر کسی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ نہ آتا ہو تو اس کےلئے باوضو یہ آیت لکھے اور موم جامہ میں بندکرکے مرد ہے تو اپنے دائیں بازو پر باندھ لے اور اگر عورت ہے تو اپنے بائیں بازو پر باندھ لے۔ انشاءاللہ جلد ہی مناسب جگہ رشتہ ہوجائیگا۔
وہ آیت یہ ہے۔
قُل اِنَّ الفَضلَ بِیَدِ اللّٰہِ یُو تِیہِ مَن یَّشَآ ئُ ط وَاللّٰہُ وَاسِع عَلِیمo یَّختَصُّ بِرَحمَتِہ مَن یَّشَآ ئُ وَاللّٰہُ ذُوالفَضلِ العَظِیمo (آل عمران 74,73)
تنبیہ: اگر پھر بھی رشتہ نہیں آتا ہے یا شادی نہیں ہوتی ہے تو بندش کرائی ہوئی ہے بندش کھولنے کا عمل کرے اور سحر جادو سفلی کا علاج کرے۔ انشاءاللہ سحر جادو کا اثر ختم ہوتے ہی فوراً رشتہ ہوجائیگا۔

سواری کی حفاظت کیلئے

 
اگر آدمی پانی کے جہاز یا کشتی میں سوار ہو اور سمندر یا دریا میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہوں اور جہاز یا کشتی ڈوبنے کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں باوضو سات کاغذ کے ٹکڑوں پر یہ آیت لکھے اور سمندر یا دریا میں جہاز یا کشتی کے مشرق میں ایک ایک کرکے ڈال دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ طوفان تھم جائے گا اور سمندر کی لہروں کا تلاطم رک جائے گا اور جہازکشتی ڈوبنے سے محفوظ ہوجائیگا۔ وہ آیت یہ ہے۔
اَلَم تَرَ اَنَّ الفُلکَ تَجرِی فِی البَحرِ بِنِعمَةِ اللّٰہِ لِیُرِیَکُم مِن اٰیٰتِہ ط اِنَّ فِی ذَالِکَ لَاٰیٰتٍ لِّکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ o وَاِذَا غَشِیَھُم مَّوج کَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰہَ مُخلِصِینَ لَہُ الدِّینَ فَلَمَّا نَجّٰھُم اِلَی البَرِّ فَمِنھُم مُّقتَصِدط وَمَایَجحَدُ بِاٰیٰتِنَا اِلَّا کُلُّ خَتَّارٍ کَفُورٍo (لقمان 32,31)

وساوس سے نجات

اگر اللہ نہ کرے کسی کو وہم کا مرض ہوگیا ہو اور دل و دماغ میں طرح طرح کے وسوسے آتے ہوں اور طبیعت ہر وقت پریشان رہتی ہو تو ایسی صورت میں باوضو جمعہ کے دن بعد نماز فجر کاغذ کے سات ٹکڑوں پر الگ الگ یہ آیت لکھے اور پاک پانی سے دھو کر روزانہ وہ پانی نہار منہ ناشتہ سے قبل پی لے۔ سات دن بلاناغہ یہ عمل کرے انشاءاللہ اس عمل کی برکت سے اس کا وہم دور ہوجائے گا اور وہ ہر قسم کی ذہنی پریشانی سے نجات حاصل کرلے گا۔
وہ آیت یہ ہے: وَاِمَّا یَنزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیطٰنِ نَزغ فَاستَعِذ بِاللّٰہِ ط اِنَّہُ سَمِیع عَلِیم o اِنَّ الَّذِینَ اتَّقَوا اِذَا مَسَّھُم طَائِف مِّنَ الشَّیطٰنِ تَذَکَّرُوا فَاِذَا ھُم مُّبصِرُونَo(اعراف 201,200)

قلبی سکون کیلئے

 
کسی انجانے خوف کے سبب یا کمزوری کے باعث یا کسی مرض کی وجہ سے دل اکثر دھڑکتا رہتا ہے اور اس کے سبب کوئی کام کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور انسان بے کار ہوجاتا ہے اس کے لیے چینی کی پلیٹ میں جس پر پھول پتیاں یا ڈیزائن نہ ہوں بلکہ سادہ پلیٹ ہو اس پر سورہ قریش باوضو زعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے لکھے اور بارش کے پانی سے یا آب زم زم سے (اگر یہ پانی نہ مل سکے تو) توکنویں‘ نہر‘ دریا‘ چشمے یا پھر 7 نلکوں کا پانی لے کر اس سے دھوکر روزانہ ایک پلیٹ کا پانی پی لیا کرے۔ چند دن پینے سے انشاءاللہ دل کے دھڑکنے کا مرض ختم ہوجائیگا۔
 
پیشاب میں بندش کے سبب رکاوٹ

اگر اللہ نہ کرے کسی کا پیشاب بند ہوگیا ہو اور پیشاب میں بندش کے سبب رکاوٹ ہو اور پیشاب نہ آتا ہو اور مریض بے چین ہو ایسی صورت میں باوضو درج ذیل آیت عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور اس کو پانی سے دھوکر پیئے۔ اس کی برکت سے انشاءاللہ پیشاب کی بندش کھل جائے گی وہ آیت یہ ہے:
وَاِذِ استَسقٰی مُوسٰی لِقَومِہ فَقُلنَا اضرِب بِعَصَاکَ الحَجَر فَانفَجَرَت مِنہُ اثنَتَا عَشرَةَ عَینًا ط (بقرہ 60)

Thursday, 25 April 2013

Wazifa from protection of Enemy

”یَااَللّٰہُ یَاسَلاَمُ“ کا انوکھا کمال


(منصور احمد،تونسہ شریف)  
یہ1990ءکی بات ہے۔ ملازمت میں میری ترقی ہوئی اور مجھے دور دراز علاقے میں بھیج دیا گیا۔ وہاں کچھ ایسی نوعیت کا کام تھا کہ ہر طرف ڈیزل، پٹرول اور لوہے رگڑنے کی بُو تھی اور ویلڈنگ کا دھواں بھی بہت تھا۔
 
علاقہ ایسا کہ شہر کے اندر مختلف جگہوں پر کئی کئی سالوں کے جوہڑ موجود تھے۔ گرمیوں کا موسم تھا۔ شام کے وقت کافی حبس ہوجاتی تھی۔ ایک عجیب صورت حال تھی جو میری طبیعت برداشت نہیں کررہی تھی۔ صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہورہے تھے اور ساتھ ہی نزلہ زکام ہوگیا۔ بس ناک سے پانی ہی پانی بہہ رہا تھا۔ رکنے کا نام نہیں لیتا تھا۔ زکام کا علاج کروایا کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
 
طب کے علاج کرائے، ایلوپیتھی کے علاج کرائے، ہومیو پیتھی کو آزمایا، چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے آزمائے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کوئی بھی جو نسخہ بتاتا میں آزماتا چلا گیا لیکن زکام نے میری جان نہ چھوڑی۔ دو سال کے بعد میں اسلام آباد گیا الرجی سنٹر سے ٹیسٹ کرایا۔ ڈاکٹر صاحبان کے علاج کئے فائدہ نہیں ہوا۔ اب ناک کے غدود مقدوم ہوگئے اور غدود نے ناک بند کردی۔ 1998ءمیں نشتر ہسپتال سے ناک کا آپریشن کرایا۔ تین چار ماہ کے بعد غدود دوبارہ بڑھنے لگے۔ زکام بحال تھا اور ناک دونوں طرف سے بند ہوگئی ۔ میں دوبارہ آپریشن نہیں کرانا چاہتا تھا۔ سر بوجھل جیسے دماغ نہیں ایک پھوڑا ہے۔ ہر چار گھنٹے کے اندر مجھے نیند کی ضرورت ہوتی۔
 
ملازمت بھی کرتا رہا اور تکلیف بھی برداشت کرتا رہا۔ میرا ہر دن بے چین اور ہر رات بے سکون تھی۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دن میں نے سوچا کہ سامنے والے میڈیکل سٹور کی تمام دوائیں کھالوں تو پھر بھی میرا زکام ٹھیک نہیں ہوگا۔
میری حالت ناقابل بیان اور ناقابل برداشت تھی۔ ای این ٹی کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز سے ملا۔ سب آپریشن کی بات کرتے تھے جو میں دوبارہ نہیں کرانا چاہتا تھا۔
ناک کو نمک والے پانی سے دھوتا اور دن میں تین چار مرتبہ بھاپ دیتا۔ رات کو موٹے کپڑے سے سر کو ڈھانپتا۔ ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا میرے لئے موت کا پیغام لاتا تھا۔ اب صرف ایک راستہ رہ گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے آگے جھکا جائے اور اس کے ناموں کا سہارا لیا جائے۔
 
ہم سارے گھر کے افراد اکٹھے ہوئے اور ”یااللہ یاسلام“ کا ذکر شروع کردیا۔ ہم نے چند نشستوں میں ایک لاکھ مرتبہ یہ ورد کیا اور اس کے بعد بھی پڑھتے رہے۔ کچھ دنوں کے بعد میں حسب معمول ڈیوٹی پر گیا۔ اخبار میں ایک مضمون ناک کی بیماریوں کے متعلق تھا۔ پڑھا! حکیم صاحب نے تجویز کیا کہ ناک کے غدود کو ریٹھا کاٹتا ہے۔ نسوار بناکر سونگھ لیا کریں۔ میری ناک تو کئی سال سے متواتر بند تھی۔ میں ناک میں ریٹھا ڈالنے لگا۔ یہ عمل بڑا تکلیف دہ تھا۔ روزانہ ایک سفید جھلی اترجاتی تھی۔ اور تقریباً ایک ماہ کے اندر میرے ناک کی ایک سائیڈ کلیر ہوگئی۔ میں نے یہ دوائی جاری رکھی۔ ایک سائیڈ کھل گئی اور دوسری سائیڈ کا غدود چھوٹا ہوگیا لیکن اس کا وجود باقی رہا۔ زکام میں افاقہ تھا۔ سر کا بوجھ بھی ختم ہوگیا اور کچھ سکون ملا۔ جینے میں دلچسپی دوبارہ عود کر آئی۔ پھر میرے ہاتھ پر ایک سفید نشان نمودار ہوا۔ اسپیشلسٹ کو دکھایا۔ اس نے دوائی تجویز کی اور ایک ٹیکہ لگوانے کا کہا۔ یہ عمل کیا اور تقریباً دس دن کے بعد نہ زکام رہا اور نہ غدود کا نام و نشان رہا لیکن ہاتھ پر سفید نشان ابھی باقی ہے۔ ٹھیک نہیں ہوا۔
 
اللہ تعالیٰ نے اپنے ناموں اور صفات کی برکت سے میری رہنمائی کی اور میں اٹھارہ سال کے بعد اس بیماری سے ٹھیک ہوا۔ اللہ تعالیٰ اسباب بنادیتے ہیں اور ساری طاقتیں اس کے ہاتھ میں ہیں۔ کہاں سات سات سو روپے کے نیزل سپرے اور انٹی بائیوٹک اور کہاں دو روپے کا ریٹھا۔
 
مجھے نہ ریٹھے نے ٹھیک کیا اور نہ ٹیکے نے۔ صرف اللہ تعالیٰ نے شفاءبخشی۔ تمام بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ کسی دوائی پر، کسی ڈاکٹر پر اور کسی حکیم پر بھروسہ نہ کریں۔ یہ صرف اسباب ہیں جو اللہ تعالیٰ مہیا فرما دیتے ہیں۔ یہ سب مادی وسائل ہیں اورجو اللہ تعالیٰ پیدا فرما دیتے ہیں۔ جب کوئی مشکل یا ناگہانی آفت آپ کو گھیرلے تو فوراً اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں اور اسی سے رابطہ میں رہیں۔